طالبات کیلئے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت اور اپلائی کا طریقہ جانیے

SerialKiller

فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی طالبات کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ایک لاکھ طالبات کو مفت الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔

اس پروگرام کے تحت صوبے بھر کے طلبہ میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ طالبات کو یہ بائیکس بالکل مفت ملیں گی جب کہ طلبہ کو یہ سستی اور سود سے پاک اقساط کے تحت فراہم کی جائیں گی۔

اہلیت

عمر کی حد کم از کم 18 سال، درخواست دہندہ باضابطہ کسی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا طالب علم یا طالبہ ہو اور وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔

درخواست دہندہ کے پاس پنجاب کا درست ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔ طلبہ کے پاس درست موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس، یا لرنر کا ڈرائیونگ پرمٹ ہونا ضروری ہے۔ درخواست دہندہ کسی بھی رجسٹرڈ موٹر گاڑی کا مالک نہ ہو۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر خاندان میں صرف ایک فرد کو الیکٹرک بائیک الاٹ کی جائے گی، چاہے ایک سے زیادہ بہن بھائی اہل ہوں۔

اپلائی کا طریقہ

درخواستیں صرف آن لائن پنجاب حکومت کے پورٹل کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی۔

طالب علم اپنا قومی شناختی کارڈ، اپنی تفصیلات یا رابطے کی معلومات دے کر خود کو رجسٹر یا لاگ ان کریں۔

آن لائن درخواست فارم مکمل کریں اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں، اپنی درخواست جمع کروائیں، اپنی درخواست کی تصدیق اور کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ کا انتظار کریں۔

درخواست کے لیے درکار دستاویزات

درخواست دہندگان کو عام طور پر درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔

طالب علم کا قومی شناختی کارڈ یا ب فارم

بونافائیڈ سرٹیفکیٹ

پنجاب ڈومیسائل سرٹیفکیٹ

موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ

پاسپورٹ سائز کی تصاویر

خاندان کی اضافی تفصیلات یا حلف نامہ

اپنی درخواست میں مدد کے لیے ویب سائٹ، ہیلپ لائن042-111-333-267 پر رابطہ کریں۔

2026-07-20

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×