طلال چوہدری کی آسٹریا میں "گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ اسمگلنگ" کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت

SerialKiller

فوٹو فائل

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں "گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ سمگلنگ" کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں یورپی یونین نے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے پاکستان کے مؤثر اقدامات کو سراہا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم  شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی حکمت عملی کے باعث غیر قانونی ہجرت میں 47 فیصد کمی آئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہجرت ایک سرحدی نہیں بلکہ عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی، جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس کے تبادلے اور بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے فروغ اور قانونی مواقع میں اضافے کے بغیر غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کا مؤثر سدباب ممکن نہیں۔

اجلاس کے شرکاء نے غیر قانونی ہجرت کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی مؤثر کارکردگی کو بھی سراہا۔

2026-07-04

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×