’طیارہ رول کر رہا ہے‘، تباہ ہونیوالے کارگو طیارے کے پائلٹ اور کنٹرول ٹاورز کی آخری گفتگو

SerialKiller

فوٹو فائل

راچی: بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے ’کے ٹو‘ کارگو اور ائیر ٹریفک کنٹرولرز کے درمیان گفتگو کا ریکارڈ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی فضائی حدود میں K-2 ائیرویز کی پرواز KTA-1732 سے رابطہ منقطع ہوا اور ایمرجنسی رسپانس پلان فعال ہوا، پرواز کے ساتھ کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کا رابطہ اس وقت منقطع ہوگیا جب پائلٹ نے دورانِ پرواز نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے ریڈار ویکٹرنگ کے ذریعے رہنمائی کی درخواست کی۔

دستیاب معلومات کے مطابق 16:17 UTC پر پرواز کے کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا کہ انہیں نیویگیشن سے متعلق مسئلہ درپیش ہے اور محفوظ رہنمائی کے لیے ریڈار ویکٹرنگ فراہم کی جائے، اسی وقت کپتان نے یہ بھی اطلاع دی کہ طیارہ رول کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ7 جولائی 2026 کو پاکستانی کارگو طیارہ بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

کارگو طیارے میں 5 افراد سوار تھے جن میں پائلٹ محمد رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈماسٹر محمد توفیق، انجینئر عارف صدیقی اور محمد حامد شامل ہیں، جہاز کے تمام عملے کا تعلق کراچی سے ہے۔

2026-07-10

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×