عمران خان رہائی فورس کبھی قائم ہی نہیں ہوئی، سہیل آفریدی کا عدالت میں تحریری جواب

SerialKiller

فوٹو: فائل

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی فورس سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جواب جمع کرواتے ہوئے رہائی فورس کے وجود کی تردید کردی۔

وفاقی آئینی عدالت میں بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 8صفحات پر مشتمل جواب ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے جمع کرایا۔

سہیل آفریدی کی جانب سے دائر جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم ہی نہیں ہوئی تاہم اصل مقصد بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک ہے، جو پُرامن، غیر مسلح اور رضاکارانہ نوعیت کی ہے اور اس میں کسی مسلح ڈھانچے کا کوئی وجود نہیں ہے۔ 

اس کے علاوہ جواب میں کہا گیا ہے کہ آئینی درخواست سیاسی مقاصد اور غلط بیانی پر مبنی، قبل از وقت، فرضی اور ناقابلِ سماعت ہے، جبکہ درخواست گزار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عدالت سے آئینی درخواست ابتدائی مرحلے پر خارج کرنے اور بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک کو آئینی و قانونی قرار دینے کی استدعا کی، آئینی عدالت نے اس درخواست کی سماعت 29 جولائی کو مقرر کر رکھی ہے۔

2026-07-28

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×