غربت کا وار: پاکستانیوں نے گندم، دودھ اور گوشت کا استعمال کم کردیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق پاکستانی عوام 6 سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم،  چاول،  دالیں،  دودھ اور گوشت کم مقدار میں استعمال کر رہے ہیں۔

 یہ تشویشناک صورتحال اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سکڑتی ہوئی آمدنی نے غریب طبقے کو شدید دباؤ میں لا کھڑا کیا ہے۔ 

سال 19-2018 اور 25-2024 کے درمیان اہم غذائی اجناس کے ماہانہ فی کس استعمال کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ پروٹین کے بنیادی ذرائع یعنی بنیادی اناج، دالوں، دودھ اور گوشت کے استعمال میں کمی آئی ہےجب کہ اس کے برعکس ویجیٹیبل گھی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ماہانہ فی کس گندم اور آٹے کا استعمال 7.0 کلو گرام سے کم ہوکر 6.59 کلو گرام رہ گیا، چاول کا استعمال 1.06 کلو گرام سے گر کر 0.86 کلو گرام جب کہ دالوں کا استعمال 0.35 کلو گرام سے کم ہوکر 0.26 کلو گرام پر آگیا۔

 اسی طرح تازہ دودھ کا فی کس استعمال 6.85 کلو گرام سے گرکر 6.15 کلو گرام اور گوشت (بڑا، چھوٹا اور چکن) کا استعمال 0.61 کلو گرام سے کم ہوکر 0.50 کلو گرام رہ گیا۔

2026-06-12

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×