’غصے سے کھول رہا ہوں‘، نصیر الدین شاہ نئی دہلی میں طلبہ پر پولیس تشدد پر شدید برہم

SerialKiller

فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے طالب علموں پر ہونے والے لاٹھی چارج پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اداکار نصیر الدین شاہ نے طلبہ کے احتجاج پر ایک جذباتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والی دہلی پولیس کے اہلکاروں کا موازنہ امریکی آئی سی ای ایجنٹس سے کیا۔

 سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نصیر الدین شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ایک جاہل اس ملک کی رہنمائی کرے تو اس کا دل یہ ہی چاہے گا کہ پورا ملک اسی کی طرح جاہل ہو، ناسمجھ، ناقابل اور بے رحم بنے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا دل بھی بھرا ہوا ہے اور میں غصے سے کھول بھی رہا ہوں، یہ دیکھ کر کہ ہمارے بچوں کے ساتھ کس طرح ظلم کیا جا رہا ہے، ان غنڈوں کے ہاتھ سے جو مجھے امریکا کے آئی سی ای کی یاد دلاتے ہیں، ہاتھ میں ڈنڈا لیا منہ پر نقاب لگائے، کبھی اپنے بچو ں کے بارے میں بھی سوچا کرو اور یہ بھی سوچو تمہارا انجام تمہیں بھی ایک دن ملے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ میں طالب علموں سے کہتا ہوں ہمت نہ ہاریں، بہت سے لوگوں کی ہمدردی آپ کے ساتھ ہے، آپ لوگ اپنی لڑائی لرتے رہیں سب آپ کے ساتھ ہیں اور میں اس ملک کی حکومت کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ سب یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہےکہ بھارت میں نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کی جس پر پولیس نے مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج کیا۔


2026-07-23

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×