فاسٹ اور عام چارجنگ میں سے اینڈرائیڈ فون کے لیے بہتر کونسی ہوتی ہے؟

SerialKiller

فوٹو: فائل

موجودہ عہد میں اسمارٹ فونز کے لیے چارجنگ اسپیڈ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے لیے فاسٹ چارجنگ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے مگر ریگولر چارجنگ کا آپشن بھی دستیاب ہوتا ہے۔

اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون کو فوری چارج کرنے کی ضرورت ہو تو فاسٹ چارجنگ سے ایسا ممکن ہوتا ہے۔

مگر جب آپ کے پاس وقت ہو تو عام ریگولر چارجر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مگر فاسٹ اور ریگولر دونوں میں سے کونسی چارجنگ اینڈرائیڈ فون کے لیے بہتر ہوتی ہے؟

اس کا سوال اتنا سادہ نہیں، مگر کسی حد تک عام چارجنگ بیٹری کی طویل المعیاد زندگی کے لیے کسی حد تک بہتر ہوتی ہے۔

جب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو فاسٹ چارجر (15 واٹس یا زائد) سے چارج کرتے ہیں تو بجلی کے زیادہ کرنٹ کے باعث ڈیوائس گرم ہو جاتی ہے اور زیادہ تناؤ کے نتیجے میں بیٹری تنزلی کا شکار ہوسکتی ہے۔

6 اینڈرائیڈ فونز کو ایک تجربے کے دوران فاسٹ اور ریگولر چارجنگ سے چارج کیا گیا اور ہر فون کو 500 بار 0 سے 100 فیصد تک چارج کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ فاسٹ چارجنگ سے بیٹری کی گنجائش میں اضافی 0.3 فیصد کمی آئی جبکہ اضافی ہیٹ سے لیتھیم آئیون بیٹریز کو اضافی حرارت کا سامنا ہوا۔

ریگولر چارجنگ سے بیٹری کو کم دباؤ کا سامنا ہوتا ہے

5 واٹ کا ایک چارجر ایک فون کو 0 سے 100 فیصد تک 3 گھنٹوں کے اندر چارج کرتا ہے، مگر اس کے دوران بیٹری کم گرم ہوتی ہے۔

اس کے مقابلے میں 15 واٹ فاسٹ چارجر فون کو ڈیڑھ گھنٹے کے اندر مکمل چارج کرتا ہے جس کے دوران بیٹری زیادہ گرم ہو جاتی ہے۔

فون کی بیٹری ایک اسفنج کی طرح بجلی کو جذب کرتی ہے، جب کرنٹ کی رفتار زیادہ ہوتی ہے تو بیٹری گرم ہو جاتی ہے۔

اس سے وضاحت ہوتی ہے کہ کسی فاسٹ چارجر پر زیادہ وقت تک لگے رہنے سے اینڈرائیڈ فون زیادہ گرم کیوں ہو جاتا ہے۔

حرارت سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے اور اس کی گنجائش گھٹ جاتی ہے۔

مگر فاسٹ چارجنگ کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے

نئے اینڈرائیڈ فونز کو فاسٹ چارجنگ ہینڈل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے اور چند چیزوں کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سب سے پہلے تو اس بات کو ممکن بنائیں کہ فاسٹ چارجر پر فون کو زیادہ دیر تک لگانے سے گریز کریں، تاکہ بیٹری گرم نہ ہو۔

ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کے فاسٹ چارجر کو استعمال کریں۔

2026-06-08

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا

آزادجموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا: چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر الیکشن: ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول

مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات، نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×