فلک اور سارہ بیرون ملک رہتے ہیں، وہ کونسا معاشرہ مانگ رہے ہیں: نمرہ شاہد

SerialKiller

فوٹو: فائل

اداکار ہ نمرہ شاہد نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پرردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرون ملک میں رہ رہے ہیں تو پھر وہ کون سا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟

چند روز قبل فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے خلاف قانون بنایا جائے جس پر شوبز شخصیات کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک انٹرویو میں نمرہ شاہد نے کہا کہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرون ملک میں رہ رہے ہیں تو پھر وہ کون سا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ وہاں زیادہ مختصر کپڑے پہنے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہ بچے وہی کلچر سیکھتے ہیں جو والدین نے بچوں کو دینا ہے، جب بچے ملک سے باہر رہ رہے ہیں تو پاکستان کتنا ہی اچھا بن جائے آپ نے کیا کرنا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہیں نا کہیں وہ غلط کہہ رہے ہیں، کہیں وہ صحیح بھی ہیں، بات کرنے کا طریقہ غلط ہے، ان کی بات ٹھیک ہے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اسلام کے دائرے میں رہ کر  کام کریں تو بہتر ہے۔

نمرہ  شاہد نے مزید کہا کہ فلک شبیر ایسا کیوں کہہ رہے ہیں ان کی بیوی اتنی اچھی ہیں، سارہ نے ڈراموں میں دلکش کردار  اور فیشن بھی بہت اچھے طریقے سے کیا ہے، میں یہ کہتی ہوں فلک کو اس چیز کی ٹینشن نہیں لینی چاہیے۔

2026-06-11

امریکا اور ایران میں امن معاہدے پر اتفاق:شہباز شریف کی تصدیق

عمران سے ملاقات تک بجٹ منظور نہیں کیا جائیگا،سہیل آفریدی

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت:مریم نواز

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

افریقہ عالمی معیشت کے متحرک ترین خطوں میں شامل ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×