فوج سے متعلق تقریر پر اندراج مقدمہ کی درخواست، فضل الرحمان کو نوٹس جاری

SerialKiller

فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: فوج سے متعلق تقریر پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے ایس ایچ او سول لائن اور مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے پولیس کو بھی 28 جولائی کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

درخواست میں مولانا فضل الرحمان کی متنازع تقریر پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے بھی مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خلاف بیان پر ہم ان کے اہلخانہ سے معذرت خواہ ہیں۔

گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا شہداء اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ زیادتی ہے۔

2026-07-15

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×