فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

SerialKiller

فوٹو: فائل

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں کینیڈا نے قطر کو 0-6  کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح بھی حاصل کرلی۔

وینکور میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے قطر کو آؤٹ کلاس کردیا۔ میچ کے 78 فیصد حصے میں گیند کینیڈا کے کھلاڑیوں کے پاس رہی جس کا اُنہوں نے بھرپور فائدہ بھی اُٹھایا۔پہلے ہاف میں 3 گول بنائے ۔

کینیڈا کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز 16ویں منٹ میں لارین نے کیا۔ 29ویں اور پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔ وقفے پر مقابلہ 0-3  سے کینیڈا کے حق میں تھا۔

دوسرے ہاف میں بھی زیادہ تر کھیل قطر کے ڈی میں ہوا۔ 64ویں منٹ میں سلیبہ نے گول کیا۔ 75 ویں منٹ میں قطر کے کھلاڑی منائی کی اپنی ہی غلطی سے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی ، یہ کینیڈا کا پانچواں گول تھا۔

کھیل کے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے اپنی ہیٹ ٹرک اور کینیڈا کے لیے چھٹا گول اسکور کیا۔میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کینیڈا کی پہلی فتح تھی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے 3 قیمتی اور 4 مجموعی پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سوئٹزر لینڈ سے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ 

2026-06-19

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×