فیلڈمارشل کی امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

SerialKiller

فوٹو: فائل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کے دوران پائیدار علاقائی استحکام کی بنیاد اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی ارکان کانگریس نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، امریکی وفد میں ریاستِ مونٹانا سے تعلق رکھنے والے رکن ایوانِ نمائندگان ریان کیتھ زنکے اور واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے مائیکل جیمز  شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی، اقتصادی تعاون اور خوشحالی کے فروغ کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فیلڈ مارشل نے پاکستان کی وسیع اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام کی بنیاد اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط میں مضمر ہے۔

اس کے علاوہ فیلڈ مارشل نے کاروبار دوست ماحول کی تشکیل اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاک امریکا  اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی روابط مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

مزیدبراں امریکی وفد نے ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی روابط، نجی شعبے کے اشتراک اور باہمی تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔

2026-07-28

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×