قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی: آزادکشمیر حکومت

SerialKiller

فوٹو: فائل

آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی مسائل کے نام پر گمراہ کن اور بے بنیاد بیانیہ پھیلا رہی ہے۔

ترجمان کےمطابق حکومت نے مذاکرات، ریلیف اور عمل درآمد کا راستہ اختیار کیا، جے اے اے سی نے لچک کے بجائے دباؤ اور سڑک کی سیاست کو ترجیح دی۔

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سےکہا گیا کہ 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم ہونے کے بعد بھی احتجاج پر اصرار عوامی مفاد نہیں بلکہ سیاسی ضد ہے، پُرامن احتجاج جمہوری حق ہے، مگر قانون ہاتھ میں لینے، راستے بند کرنے اور عوامی زندگی مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان آزاد کشمیر  حکومت نے خبردار کیاکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو عوامی مطالبات کے نام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر ہٹ دھرمی کرکے امن و  امان خراب کرنےکی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ترجمان نے کہا  آزاد کشمیر کو مسلسل احتجاج نہیں، استحکام، مکالمہ اور عملی حل درکار ہے، اسمبلی کےفیصلوں کو سڑک کے دباؤ سے مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

اعلامیے کے مطابق حکومتِ آزادکشمیرکو عوامی مفاد، قانون کی عملداری کیلئے مضبوط اور  واضح مؤقف اختیار کرنا ہوگا، 9 جون کو انتخابی عمل میں رکاوٹ عوامی حقوق کا دفاع نہیں، جمہوری عمل متاثرکرنےکی کوشش ہوگی، عوام کو بندشوں، ہڑتالوں اور دباؤکی سیاست کے بجائے ووٹ، مکالمے اور آئینی عمل پر اعتماد کرناچاہیے۔

آزادکشمیر حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے دروازے بند نہیں کیے مگر  عوامی ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کے  بجائے محاذ آرائی کا راستہ چنا۔

ترجمان کے مطابق آزاد کشمیرمیں امن و استحکام پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، عوامی زندگی کو  یرغمال بنانےکی کوشش قانون کے دائرے میں روکی جانی چاہیے۔

یاد رہےکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ 

2026-06-06

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرینگے: وزیراعظم کا اعلان

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×