لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا

SerialKiller

فوٹو فائل

لاہور: 

پنجاب میں گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کا سسٹم بدستور موجود ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل بھی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، البتہ حبس بھی محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 13 جولائی تک موجود رہے گا۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایم ڈی واسا کی ہدایت پر لاہور شہر میں آپریشنل سٹاف نکاسِ آب کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

2026-07-11

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×