لوئر دیر میں مقابلہ، 3 اہلکار شہید 15 زخمی، بنوں میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرادی

SerialKiller

فوٹو فائل

لوئر دیر میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران تین پولیس اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے، بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی، 4 اہلکار زخمی ہوگئے، دہشت گردوں اور پولیس میں مقابلہ جاری ہے، مزید نفری بھیج دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں حیدرے کنڈو ٹاپ میں پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس کی دہشت گردوں سے شدید جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دیرلوئر جھڑپ میں دہشت گردوں نے پولیس کی تین گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حیدرے کنڈو ٹاپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ ہوئی ہے اور اس کے پیش نظر دیر لوئر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں کا حملہ

ادھر بنوں میں تھانہ میریان پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا جہاں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ میریان سے ٹکرا دی۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور مزید نفری بھجوا دی گئی۔

پولیس کے مطابق بنوں میں تھانہ پر حملے میں اب تک 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ 

 

2026-07-16

اے آئی ایجنٹ نے کئی کمپنیوں کو خود ہیک کرلیا، اوپن اے آئی کا اعتراف

شان مسعود ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

سعودی گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

اداکار فہد شیخ نے سید محمد احمد کا مذاق بنانے پر ان سے معافی مانگ لی

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×