مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی معیشت سے متعلق ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیاہے کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی ہوئی ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی 2026 میں مہنگائی 9 سے 10 فیصد رہنےکا امکان ہے۔ امریکا، ایران کشیدگی عالمی توانائی قیمتوں اورمالیاتی منڈیوں کیلئے خطرہ ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری2.477 ارب ڈالر سے کم ہوکر 1.636 ارب ڈالر رہ گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق  جون 2026 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 13.5 ملین ڈالر رہی،  مالی سال 2025-26 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 3.6 ارب ڈالررہی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2025-26 میں ملکی برآمدات 4.6 فیصد کمی سے 30.8 ارب ڈالر رہیں جبکہ ترسیلات زر 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق 17 جولائی تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 22.7 ارب ڈالر رہے،  اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 17.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ مالی سال 2025-26 میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 13.01 ٹریلین روپے رہیں، ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک محدود رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کی کمی سے خریف فصلوں کو پانی کی کمی کے خطرہ کا سامنا ہو سکتا، کم بارشوں سے کپاس، چاول، گنے اور مکئی کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

2026-08-01

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×