فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے اڈیالہ میں قید تنہائی میں رکھا گیا، جیل کے کمرے میں ہی واش روم تھا، سمجھ نہیں آتا تھا جائے نماز کہاں بچھاؤں، جو گزری اسے دیکھ کر صوبے میں جیل اصلاحات کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیل اصلاحات پر جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اس میں 45جیلیں ہیں، 39ہزارکی گنجائش ہے لیکن 70ہزار سے زیادہ قیدی ہیںِ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جیل اصلاحات کی ہیں، قیدیوں کو سہولیات دی ہیں جو بھی قیدیوں کے لیے ریفارمز ہیں اس کے پیچھے میرے جیل کے دوران کے تجربات ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں اڈیالہ میں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ، جیل میں جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے ، جیل میں کوئی پرائیویسی نہیں تھی ، جیل کے کمرے میں ایک سائیڈ پر واش روم تھا اور دوسرا حصہ سونے کے لیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی تھی کہ جائے نماز کہاں بچھائیں ، ہاتھ کانپ رہے تھے ، گڑ والی بوتل گر کر ٹوٹ گئی ، جو گزری اس کو دیکھ کر جیل اصلاحات کیں، پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدیوں کے لیے ویڈیو لنک کی سہولت ہے





.jpeg)





