مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستان کی ٹی وی شو میزبان متھیرا نے کہا ہےکہ ہم نے مردوں کو مشین بنادیا ہے۔

حال ہی میں متھیرا نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں سمیت مرد و خواتین کے حوالے سے گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مردوں کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے،  مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر کوئی عورت کسی مرد کو کہے کہ مجھے ہاتھ کیسے لگایا تو لوگ اسے مارنے آجائیں گے، لوگ نہیں پوچھیں گے آپ کو ہاتھ لگایا بھی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مردوں کو مشین بنا دیا ہے، مردوں میں احساس نہیں ڈالا جاتا اور ہم ان پر ذمہ داریاں ڈالتے رہتے ہیں، وہ اسی کام میں اتنا ختم ہوجاتا ہے کہ وہ نہ اچھا باپ، نا اچھا بھائی اور نا ہی اچھا شوہر بن پاتا ہے، پھر وہ سب کیلئے برا ہوجاتا ہے۔

متھیرا کاکہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے مرد ہیں جو ڈپریشن کا شکار ہیں لیکن وہ اپنے احساس کسی کو نہیں دکھاسکتے، وہ اپنے دوستوں میں بیٹھ کر نہیں بول سکتا کہ آج دل بہت دکھ رہا ہے۔

2026-08-01

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×