مریم نواز کا پنجاب میں 5000 الیکٹرک بسیں چلانے اور طلبا کو ای بائیکس دینے کا اعلان

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 سالوں کے دوران صوبے میں مزید 5 ہزار الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں مزید الیکٹرک بسیں، ای ٹیکسیاں، ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ آئندہ پانچ سال کے دوران 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب کے عوام کی خدمت کے لیے سڑکوں پر ہوں گی، پنجاب میں ناصرف الیکٹرک بسیں لائی جا رہی ہیں بلکہ ان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی قائم کی جا رہی ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا اسمبلنگ پلانٹ کام شروع کر چکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ طالبات کی ای بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس وزیراعلیٰ خود ادا کریں گی جبکہ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کر سکیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

2026-06-30

امریکا نے چینی ہیومنائیڈ روبوٹس پر پابندی لگا دی، اے آئی ٹیکنالوجی نئی تجارتی جنگ کا مرکز بن گئی

امریکی فوج نے ایران کے حملے میں اردن میں ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہونے کی تردید کردی

ایران نے مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملے کو اسرائیل کا ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دے دیا

اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول

تھوڑی سی محنت پر سانس پھولنا، جسم میں چھپے کس مسئلے کی نشاندہی کر سکتا ہے؟

ایران کا کویت میں امریکی احمد الجابر ایئربیس پر ڈرون حملہ، اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×