مریم نواز کا پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارکسانوں کو 3 سال میں 50 ہزار ٹریکٹرز دینےکا اعلان

SerialKiller

فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں 50 ہزار ٹریکٹرز دینےکا اعلان کیا ہے۔

صوبائی محکمہ  زراعت کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز  نےکہا کہ کسانوں کو حقیقی معنوں میں خود مختار کر دیا ہے، ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرفراہم نہیں کیے۔

اجلاس میں کسان کارڈ اور  زرعی میکنائزیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، کسان کارڈ کے تحت دیےگئے قرضوں کی ریکوری کی شرح 99 فیصد  رہی، جاری کردہ قرضوں کا 80 فیصد حصہ کسانوں نے کھاد کی خریداری کے لیے استعمال کیا، پچھلے سوا 2 سال  سے یوریا کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا ہدف پنجاب کے ہر شہری تک ریلیف پہنچانا اور صوبے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صوبائی اسمبلی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پرفارمنس صرف باتوں تک نہیں ، زمین پر بولتی نظر آ رہی ہے۔

 تنخواہوں میں کٹوتی پر ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ملازمین کا احتجاج

دوسری جانب  تنخواہوں میں کٹوتی اور عید بونس نہ ملنے پر لاہور میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ملازمین نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔

گجومتہ پر ملازمین نے کام چھوڑ کر دھرنا دے دیا،کچرا اٹھانے  والے رکشے بھی بند کر دیے، واہگہ کے علاقے میں بھی سڑکوں پر احتجاج کیا گیا۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ بونس کا وعدہ کرکے تنخواہ کے ساتھ بونس نہیں دیا گیا، انہوں نےعید پر شدید گرمی میں 24/24 گھنٹے ڈیوٹی کی، شہر کی صفائی کے لیے گرمی کی بھی پرواہ نہیں کی ،تنخواہوں کی کٹوتی ختم نہ ہوئی اور بونس نہ ملا تو احتجاج جاری رہےگا۔

 پراجیکٹ منیجرکا کہنا ہےکہ ملازمن کو گزشتہ روز  تنخواہیں دے دی گئی تھیں، بجٹ کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔

2026-07-02

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×