مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق

SerialKiller

فوٹو: فائل

مری میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہوگئی جس میں اب تک10  افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر  نے مزید بتایا کہ مسافر وین میں سوار 23 افراد کا تعلق ملتان سے تھا، مسافر رات 2 بجے ملتان سے مری کے سفر پر نکلے تھے، گاڑی اوور اسپیڈ ہونے کے باعث سائیڈ دیوار سے جاٹکرائی جس سے گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور سلائیڈنگ دروازہ بھی لاک ہوگیا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مری ایکسپریس وے وین حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی وین میں 10 بچے بھی سوار تھے ۔

2026-06-10

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرینگے: وزیراعظم کا اعلان

امریکا ایران معاہدہ: وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×