مشرق وسطیٰ میں غیریقینی صورتحال: عراق اور شام کی فضائی حدود بند، پروازیں معطل

SerialKiller

فوٹو: فائل

ایران اور اسرائیل کے مابین تازہ کشیدہ صورتحال کے باعث عراق اور شام کی فضائی حدود بند کردی گئی ہے۔ 

ایران اور  اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر کیے گئے تازہ حملوں کے بعد عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔

نوٹم کے مطابق عراق نے اپنی فضائی حدود کو 72 گھنٹے کیلئے بند کردیا ہے جس کے بعد عراق آمد، روانگی اور عراق سے اوور فلائنگ کمرشل پروازیں معطل کی گئی ہیں جب کہ اس سلسلے میں نوٹم اتوار 7 جون 2026 سے 72 گھنٹے تک نافذ العمل ہے۔

علاوہ ازیں مشرق وسطی میں جاری جنگی تنازعات کے باعث عالمی ہوا بازی حکام کی وارننگ پر شام نے اپنی فضائی حدود سے اوور فلائنگ اور پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

دمشق اور بغداد ائیرپورٹ سے پروازوں کی آمد روانگی رات 10 بجے کے بعد سے بند ہے، شام اور عراق کی فضائی حدود پچھلے 13 گھنٹے سے مکمل بند ہے۔ 

2026-06-08

سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ، وزیر اطلاعات

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

’50 سالوں سے آپ کے سامنے ہوں‘، بشریٰ انصاری کا لپ فلر کا الزام لگانے والوں کو جواب

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×