معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی

SerialKiller

فوٹو: فائل

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کا کہنا ہےکہ معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نےکہا کہ ہرپاکستانی کو معرکہ حق میں کامیابی پر فخر ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہے،کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا  کہ میری اطلاع کے مطابق نورین نیازی کا انٹرویو 3 ماہ پراناہے تاہم یہ ان کےذاتی خیالات ہیں، یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم یہ ہی کوشش کررہے تھےکہ حالات بہترہوجائیں، یہ ہی کہیں گے کہ پرانی چیزوں کو نہ چھیڑا جائے، یہ وقت ایک فٹ پیچھے جانے کا ہے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے، جوش خطابت میں کچھ چیزیں نکل جاتی ہیں، لیکن جو غلط ہے غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کچھ چیزوں پرلب کشائی نہیں ہونی چاہیے تاکہ حالات بہتری کی جانب جائیں، کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ٹچ نہ کریں۔

بیرسٹرگوہر کاکہنا تھاکہ ابھی تک آزادکشمیر انتخابات کا بائیکاٹ کا فیصلہ ہے، حالات بہترہوئے تو نظرثانی کی جاسکتی ہے، ہمارے پاس یہ رائے ضرور موجود تھی کہ بائیکاٹ کے فیصلہ پرنظرثانی کرلیں تاہم اس پر اتفاق رائے نہیں ہوا۔

2026-07-22

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×