مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا، عمل درآمدکیلئے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے، ایران

SerialKiller

فوٹو: فائل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کر دی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا ہے اور دونوں فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے متن پر ایران اور امریکا کے صدور نے دستخط کیے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ملاقات معاہدے پر دستخط کے لیے نہیں، سوئٹزرلینڈ میں ملاقات ہوگی یا نہیں، اگلے چند گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے‏۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جمعے کو ہونے والی ملاقات کچھ گھنٹے پہلے تک طے تھی، لیکن جب یہ فیصلہ ہوا کہ دونوں صدور دستخط کریں گےتو جمعہ کی ملاقات روکنےکا فیصلہ کیا۔جنیوا میں مذاکراتی ٹیموں کی شرکت بدستور شیڈول کے مطابق رہے گی۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کیلئے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے، آبنائے ہرمز کا معاملہ ایران اور عمان کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہے تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی تصورہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بدلے فیس وصول کی جائے گی،  ہمارے پاس افزودہ یورینیم کو کم درجے پر لانے کا آپشن موجود ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، ایرانی جوہری مواد ملک سے باہر نہیں بھیجا جائے گا۔

رجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 60 دنوں میں دوسرے فریق کو خطے میں فوجی موجودگی میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے، نہ ہی دوسرے فریق کو نئی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر عائد تیل کی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں، ایران کو آج سے آئندہ 60 دنوں تک اپنا تیل فروخت کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پابند ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں تک رسائی کے سلسلے میں رکاوٹیں دور کرے، ایران کے میزائلوں کے بارے میں کوئی دوسرا گفتگو کرے یہ بالکل پسند نہیں،  ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کسی بھی فریق کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائے گی۔

2026-06-18

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×