ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشیں شروع ہونیکی پیشگوئی

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے جولائی کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ​آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت جولائی کے پہلے ہفتے میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں مشرقی و وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جب کہ 2 جولائی سے بھی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جس کے باعث یکم سے 6 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اور 4 جولائی کو سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 13 جولائی تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنےکاامکان ہے جبک ہ اس دوران بونداباندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی جن کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

2026-06-30

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×