منشیات اسمگلنگ کیس: ملزمہ پنکی نارمل کپڑے منگواکر پہن سکتی ہے ہمیں اعتراض نہیں، ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ

SerialKiller

فوٹو فائل

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو جیل میں سہولیات نہ ملنے کے خلاف درخواست جیل حکام کی وضاحت کے بعد نمٹادی۔

ملزمہ انمول کو جیل میں سہولیات نہ دیئے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی جس دوران ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے استفسار کیا ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟ جس پر ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے جواب دیا ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے ہمیں اعتراض نہیں۔

ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا سول اسپتال سے علاج چل رہا ہے، سول اسپتال کے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ویمن جیل حکام کے مؤقف کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول کی درخواست نمٹا دی۔

2026-07-11

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×