میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے، مریم اورنگزیب

SerialKiller

فوٹو: فائل

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میرپور نے آج شیر پر مہر لگا کر اعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیرکی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 جولائی کو میرپور نے نوازشریف اور مریم نواز کی آمد پر ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ آج میرپور نے شیر پر مہر لگا کر باضابطہ اعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیرکی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا یہ فیصلہ پہلے ہی سنا چکا ہے،  2 اگست کو شیر پر مہر لگا کر کشمیری اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 6 کے نتائج مکمل ہوگئے جن میں ن لیگ 4 اور پی پی 2 پر کامیاب ہوئی ہے۔ 

2026-07-28

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا

آزادجموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا: چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر الیکشن: ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول

مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات، نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×