میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

SerialKiller

میٹا کی جانب سے انسٹا گرام اور فیس بک کے لیے ایک نئے فیچر سیریز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ نیا فیچر فیس بک اور انسٹا گرام میں ریلز ویڈیوز کے مواد کو کسی ٹی وی سیریل کی طرح مرتب کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

اس فیچر سے صارفین اپنی پروفائل میں ایک مختص ہب میں اپنی ہر ریل کو کسی بڑی کہانی کی ایک قسط میں تبدیل کرسکیں گے۔یہ نیا فیچر فیس بک اور انسٹا گرام میں ریلز ویڈیوز کے مواد کو کسی ٹی وی سیریل کی طرح مرتب کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

اس فیچر سے صارفین اپنی پروفائل میں ایک مختص ہب میں اپنی ہر ریل کو کسی بڑی کہانی کی ایک قسط میں تبدیل کرسکیں گے۔سیریز فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ریلز کو کسی ڈرامہ سیریز کی طرح اقساط میں جاری کرکے دیگر افراد کو زیادہ انگیج کر سکیں گے۔

میٹا کے مطابق مستقبل میں اس نئے فیچر سے صارفین کو کمانے کا موقع بھی فراہم کیا جاسکتا ہے مگر اس حوالے سے فی الحال تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

ٹک ٹاک میں اس طرح کا فیچر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں صارفین اپنے پریمیئم مواد کو پوسٹ کرسکتے ہیں اور ان ویڈیوز تک رسائی فیس کی ادائیگی سے ہی ممکن ہوتی ہے۔

ایسا ممکن ہے کہ میٹا کی جانب سے بھی مستقبل میں سیریز فیچر کے لیے یہی حکمت عملی اپنائی جائے۔

میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک اس فیچر پر لوگوں کا ردعمل اچھا رہا ہے اور لوگوں کی جانب سے کسی موضوع کے بارے میں مختلف اقساط میں ویڈیوز تیار کی جا رہی ہیں۔

جب کسی صارف کو ریلز ٹیب یا فیڈ میں اسکرولنگ کے دوران کسی سیریز کی اقساط نظر آتی ہیں تو وہاں مکمل سیریز کو دیکھنے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔

صارفین اس سیریز کو بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے، تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

2026-06-04

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×