نعیمہ بٹ کے بہت نخرے ہیں اور میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں، سنگیتا

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ڈائریکٹر سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں سنگیتا نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی کے قصوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

سینئر اداکارہ نے اپنی فلم 'مکھو' کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس دوران انہوں نے اداکارہ نعیمہ بٹ کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا۔

سنگیتا نے کہا کہ فلم میں نعیمہ بٹ کو شروع میں کاسٹ کیا تھا لیکن میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں ہوں، وہ مجھے کہتی تھیں آپ اس کو ہیرو لے لیجئے، فلاں کام کرلیجئے فلاں کی کاسٹ کرلیجئے تو پھر میں نے کہا بی بی معاف کردیجئے اور مجھے میری ایڈوانس رقم واپس کردیجئے پھر نعیمہ بٹ نے میرا ایڈوانس واپس کردیا۔

سنگیتا نے نعیمہ بٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تم ابھی نئی آئی ہو اور مجھے انڈسٹری میں 50 سال ہوگئے ہیں، وہ مجھے مشورہ دے گی یہ تو نہیں ہوسکتا ہے، ڈراموں میں کام کررہی ہے اچھی بات ہے لیکن فلم میں بہت اچھا رول تھا، ان کے نخروں کی وجہ سے میں نے منع کردیا، ہم نے اپنے دور میں نخرے نہیں کیے۔

2026-07-22

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×