نیب کا کرپشن کیسز بند ہونے سے بچانے کیلئے قانون کی نئی تشریح پر غور

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو قانون کی ایک منفرد تشریح پر غور کر رہا ہے جس کا مقصد بڑی تعداد میں بدعنوانی کے کیسز کو بند ہونے سے بچانا ہے جو بیورو کے فنانشل تھریش ہولڈ (مالی حد میں) میں مہنگائی میں اضافے کے تناسب کے پیش نظر نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہو سکتے ہیں۔ 

باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک تجویز نیب میں زیر غور ہے، جسے پالیسی فیصلے کے لیے جلد ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ (ای بی ایم) میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ 

تجویز کے مطابق، جس طرح مہنگائی کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے نیب کی مالیاتی حد (فنانشل تھریش ہولڈ) 500 ملین روپے سے بڑھ کر 800 ملین روپے ہوگئی ہے، اسی اصول کا اطلاق متاثر فریق کو ہونے والے مبینہ مالی نقصان پر بھی کیا جائے۔ یہ متاثرہ فریق کوئی فرد، سرکاری ادارہ یا پھر قومی خزانہ بھی ہو سکتا ہے۔ 

اس قانونی تشریح کے تحت اگر کوئی ملزم یہ مؤقف اختیار کرتا ہے کہ ترمیم شدہ قانون کے بعد مبینہ کرپشن کی رقم نئی مالیاتی حد سے کم ہونے کی وجہ سے نیب کے دائرۂ اختیار سے باہر آ گئی ہے، تو دوسری جانب مبینہ طور پر خوردبرد یا غبن کی گئی رقم کی موجودہ مالیت بھی اسی مہنگائی کے فارمولے کے مطابق دوبارہ متعین کی جائے گی۔ 

اس صورت میں مبینہ مالی نقصان کی موجودہ قدر نمایاں طور  پر بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں متعلقہ مقدمہ دوبارہ نیب کے دائرۂ اختیار میں آ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز اس اصول پر مبنی ہے کہ مہنگائی سے متعلق قانون میں کی گئی ترمیم کا فائدہ صرف ملزم کو نہیں ملنا چاہئے، بلکہ مہنگائی کے باعث متاثرہ فریق کو ہونے والے مالی نقصان کی حقیقی قدر کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ اگر ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ اس تجویز کی منظوری دے دیتی ہے اور بعد ازاں نیب اسے اختیار کر لیتا ہے تو ترمیم شدہ مالیاتی حد کی وجہ سے بند ہونے والے کرپشن کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔ 

جیسا کہ دی نیوز میں پہلے بھی یہ خبر شائع ہو چکی ہے کہ نیب آرڈیننس میں آخری ترمیم کے ذریعے 500 ملین روپے کی کم از کم مالیاتی حد کو محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کے اشاریوں سے یکم جولائی 2022 سے منسلک کر دیا گیا تھا۔ 

نیب ذرائع کے مطابق، اس عرصے کے دوران مجموعی مہنگائی کے باعث یہ حد بڑھ کر 800 ملین روپے تک جا پہنچی ہے۔ اس ترمیم کے بعد احتساب کے حلقوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا کہ نئی حد سے کم مالیت والے متعدد انکوائریاں، تحقیقات اور ریفرنسز دائرۂ اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر بند یا واپس لینا پڑ سکتے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق نئی تجویز کا مقصد کسی نئی قانون سازی کے بجائے اسی قانونی شق کی تشریح کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالنا ہے۔ تاہم، ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ اگر اس تجویز کو چیلنج کیا گیا تو اس کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے، کیونکہ بالآخر عدالتیں ہی یہ طے کریں گی کہ آیا مہنگائی کے فارمولے کا اطلاق صرف نیب کی مالیاتی حد پر کیا جا سکتا ہے یا بدعنوانی کے مقدمات میں مبینہ مالی نقصان کی مالیت پر بھی اس کا اطلاق ہو سکتا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور تجویز نیب کی اعلیٰ قیادت کے زیر غور ہے۔

2026-07-07

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×