وانا میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، خودکش گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک،5 زخمی

SerialKiller

فوٹو: فائل

وانا میں تباہی کا منصوبہ ناکام،سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور انتہائی پیشہ ورانہ کارروائی،بارود سے بھری خودکش گاڑی آبادی تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نےجنوبی وزیرستان لوئرکےعلاقے وانا،غواخوامیں انٹیلیجنس اطلاعات پربروقت کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری ایک گاڑی کو خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیزمواد کسی بڑے دہشتگرد حملےمیں استعمال کیا جانا تھا،تاہم بروقت کارروائی سے وانا اورگردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑے ممکنہ سانحے سے بچا لیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نےخودکش حملے کےلیےتیارکی گئی گاڑی کی مسلسل تین روز نگرانی کی اور اسےاس وقت نشانہ بنایاجب وہ آبادی سےدور پہنچ گئی،تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہے،کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اورایک موٹر سائیکل تباہ کر دی گئی،جبکہ ایک خارجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق یہ کامیاب کارروائی دہشتگردی کےخلاف سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت ردعمل کا مظہر ہے۔

2026-07-18

اے آئی ایجنٹ نے کئی کمپنیوں کو خود ہیک کرلیا، اوپن اے آئی کا اعتراف

شان مسعود ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

سعودی گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

اداکار فہد شیخ نے سید محمد احمد کا مذاق بنانے پر ان سے معافی مانگ لی

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×