وزارتِ آبی وسائل میں 7 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی جانب سے وزارت آبی وسائل (MoWR) اور اس کے ماتحت اداروں کے جامع آڈٹ میں مالی سال 25-2024 کے دوران 7 ارب 2 کروڑ روپے (7.02 ارب روپے) مالیت کی مالی بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ میں وزارت کے 112 انتظامی یونٹس کا جائزہ لیا گیا، جن کے دوران 359.6 ارب روپے کے اخراجات اور 194.2 ارب روپے کی وصولیوں کی جانچ کی گئی۔

آڈیٹرز کی جانب سے نشاندہی کی گئی بے ضابطگیوں کے مقابلے میں جنوری سے دسمبر کے دوران صرف 28 لاکھ 21 ہزار روپے (2.821 ملین روپے) کی وصولی عمل میں آئی، جس کی تصدیق بھی کی گئی۔

وزارتِ آبی وسائل اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق جاری کی گئی نئی آڈٹ رپورٹ میں داخلی کنٹرول کے نظام کی سنگین کمزوریوں، سرکاری خریداری کے قواعد کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں اور انتظامی ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) بھی شامل ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کو ادارہ جاتی ناکامی کی سات بڑی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، سب سے زیادہ بے ضابطگیاں مالیاتی انتظام میں سامنے آئیں۔

2026-07-08

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×