وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کے منصوبوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت

SerialKiller

فوٹو: فائل

  • اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی بہبود کے منصوبوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔
  • وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز سید قمر رضا اور مینجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے فاؤنڈیشن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

    بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے آئندہ اقدامات کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے او پی ایف کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں اور اقدامات میں مزید تیزی لانے کے احکامات بھی جاری کئے۔

    چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ایم ڈی او پی ایف نے عالمی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

2026-07-01

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×