وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں

SerialKiller

فوٹو فائل

وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں۔

وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے تحت اصلاحاتی عملدرآمد کمیٹی دسمبر2024 میں قائم کی گئی تھی، اصلاحاتی عملدرآمد کمیٹی میں وزارتِ دفاع، بحری اور لاجسٹکس شعبوں بشمول این ایل سی کے ماہرین اور دیگرمتعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل تھے۔

ٹاسک فورس نے بحری شعبے میں مجموعی طور پر 99 اصلاحات کی سفارشات پیش کی تھیں،طکمیٹی نے بندرگاہوں کے ماسٹر پلان، جہاز رانی، جہاز سازی، شپ ری سائیکلنگ  اور ماہی گیری سے متعلق اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز کیا۔

 ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں اصلاحاتی عملدرآمد کمیٹی نے 99 میں سے 85 ایکشن پوائنٹس مکمل کر لیے ہیں، دیگر 14 نکات میں سے 11 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ 3 پر طویل المدتی حکمتِ عملی کے تحت کام جاری ہے۔

تکمیل شدہ اصلاحات میں قومی بندرگاہوں کے ماسٹر پلان کی تیاری، یکساں پورٹ ٹیرف کا نفاذ اور ٹرانزٹ تجارت شامل ہیں۔

اصلاحات میں بندرگاہوں کی استعداد میں اضافہ، اقتصادی زونز کی نگرانی کیلئے جدید نظام، کراچی پورٹ کی اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

اصلاحات میں ٹرانس شپمنٹ اور بنکرنگ کیلئے کسٹم رولز کیساتھ ساتھ  مقامی جہاز سازی و مرمت کے نظام کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔

صوبائی سطح پر ماہی گیری کے فروغ کیلئے پانچ سالہ منصوبہ کو حتمی شکل دی گئی جبکہ 8 سال بعد جہازوں کی ری سائیکلنگ  بھی شروع  کر دی گئی ہے۔

اصلاحات کے باعث بندرگاہوں کی ڈریجنگ میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم کے طور پر نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

2026-07-04

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×