فوٹو: فائل
اہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاہنہ جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے اپنا گھر محفوظ گھر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام میں"اپنا گھر، محفوظ گھر" کیٹیگری متعارف کا فیصلہ کیا گیا۔
بریفنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ 'اپنی چھت اپنا گھر' منصوبے کے لیے 217.8 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کیلئے سود فری آسان اقساط قرض منظور کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق خستہ حال اور مخدوش گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ نئی تعمیر یا اضافی فلور بنانےکیلئے آسان اقساط پر سود فری 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اس حوالے مریم نواز نے کہاکہ مخدوش یا کمزور تعمیرات کو محفوظ اور بہتر بنانے میں پنجاب حکومت معاونت کرے گی، پنجاب حکومت کے فلیگ شپ پراجیکٹس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب پر نہ کوئی بوجھ ڈالیں نہ ہی قرض کے حصول کے ضوابط میں کوئی تبدیلی ہو، بحران میں بیانات نہیں،اقدامات نظر آنا ہی گڈ گورننس ہے۔





.jpeg)





