وزیرخوراک سندھ نے گندم کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

SerialKiller

فوٹو: فائل

وزیر خوراک سندھ محبوب الزمان کا کہنا ہے کہ  سندھ میں گندم کی کوئی قلت نہیں، مصنوعی منہگائی اور  ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت گندم اور آٹے کی قیمتوں پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ عوام کومہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  محبوب الزمان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم کے ذخائرکی مکمل رپورٹ طلب کی ہے، گندم کے اسٹاک سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، شفافیت کے لیے کسانوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

دوسری جانب چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی نقل و حرکت پر پابندی نہ لگانےکا سندھ حکومت کا فیصلہ دانشمندانہ ہے،  گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کے دوران قیمتیں مستحکم تھیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پابندیوں کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، پنجاب میں گندم کی نقل و حرکت پر پابندیوں سے مارکیٹ میں عدم توازن پیدا ہوا، پنجاب کی پابندیوں کے اثرات پورے ملک میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

2026-06-09

شمالی وزیرستان: 72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع

آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل میں اضافہ

ایران امریکا کیخلاف جنگ کا فاتح ہے، مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تبدیلی ممکن ہے: ایرانی وزیرخارجہ

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×