فوٹو: فائل
اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ورچوئل شرکت کی، جبکہ ایف بی آر بورڈ کے اراکین، سینئر افسران، چیف کمشنرز اور ملک بھر سے چیف کلیکٹرز بھی شریک ہوئے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالی سال 26-2025ء کے لیے ریونیو ہدف حاصل کرنا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جسے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ ٹیرف میں ریلیف فراہم کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریونیو وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے دوران 599 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے، جو کاروباری برادری اور برآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری کے دوران وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کے درمیان قریبی تعاون قابلِ تحسین رہا۔ایف بی آر میں میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر کام جاری ہے۔





.jpeg)





