وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

SerialKiller

پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آ باد: وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے 20 مہینوں میں لیے جانے والے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔


موجودہ حکومت کےابتدائی 20 مہینوں کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکراکتوبر 2025 کےدوران ہوا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطا بق مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے 20 مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں11 ہزار 300 ارب روپے اور وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے  میں 869 ارب روپےکااضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 76 ہزار979ارب روپےہوا جبکہ فروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار810 ارب روپے تھے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق فروری2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپے تھا جو اکتوبر 2025  تک بڑھ کر53 ہزار 975 ارب روپے ہوا۔


اسی طرح فروری2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار 134ارب روپے تھااور اکتوبر2025 تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

2025-12-12

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×