فوٹو: فائل
استنبول: وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے استنبول میری ٹائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ گرین شپنگ، بلیو اکانومی عالمی بحری تجارت کا مستقبل ہیں، بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری ناگزیر ہے، پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور بحرِ ہند کے لیے تجارتی گیٹ وے ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہاکہ پاکستانی بندرگاہوں کو جدید بحری مراکز بنایا جا رہا ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری، تجارتی اور ٹرانسپورٹ تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے، پاکستان اور ترکیہ امن، ترقی اور بحری تعاون کے لیے مل کر کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ استنبول کانفرنس نئی بحری شراکت داریوں کی راہ ہموار کرے گی۔





.jpeg)





