ٹک ٹاک کے مالک نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا

SerialKiller

ژینگ یِمِنگ نے بھارت کے مکیش امبانی سے ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہونے کا ٹائٹل چھین لیا

مشہور ایپلی کیشن ٹِک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژینگ یِمِنگ نے بھارت کے مکیش امبانی سے ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہونے کا ٹائٹل چھین لیا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی تازہ درجہ بندی کے مطابق ژینگ ییِمِنگ کی مجموعی دولت تقریباً 92.8 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچی ہے، جس کے بعد وہ ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان سے آگے صرف بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی ہیں، جن کی دولت کا تخمینہ 97.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب مکیش امبانی تقریباً 86.9 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ژینگ کی دولت میں یہ غیرمعمولی اضافہ بنیادی طور پر بائٹ ڈانس کی بڑھتی ہوئی مالیت (Valuation) کا نتیجہ ہے، جسے ٹک ٹاک کی عالمی مقبولیت اور کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت نے نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ خاص طور پر بائٹ ڈانس کا اے آئی چیٹ بوٹ ڈوباؤ چین میں 30 کروڑ سے زائد ماہانہ صارفین حاصل کر چکا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق بائٹ ڈانس کی قدر میں حالیہ اضافے (جس کی وجہ امریکا میں کمپنی کے آپریشنز سے متعلق پیش رفت اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو قرار دیا جا رہا ہے) نے ژینگ یِمِنگ کی ذاتی دولت میں 24 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کر دیا۔

ژینگ یِمِنگ نے 2012 میں بائٹ ڈانس کی بنیاد رکھی تھی۔ آج وہ نہ صرف چین کے امیر ترین شخص ہیں بلکہ 2019 سے (جب بلومبرگ نے ان کی دولت کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنا شروع کیا) ان کی مجموعی دولت میں سات گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

2026-06-04

سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ، وزیر اطلاعات

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

’50 سالوں سے آپ کے سامنے ہوں‘، بشریٰ انصاری کا لپ فلر کا الزام لگانے والوں کو جواب

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×