ٹیلی کام بل سے ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ

SerialKiller

فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے ساتھ قانون سازی کی جا رہی ہے، ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ٹیلی کام بل پر عوام اور پارلیمان کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری تھا، ٹیلی کام کا پرانا قانون موجودہ دور کی ضروریات سے مطابقت نہیں رکھتا تھا، بل کا مقصد وزیراعظم کے وژن کے مطابق انٹرنیٹ کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بطور آئی ٹی منسٹر میری یہ ذمہ داری ہے کہ تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے، آئی ٹی بل 6 مہینے تک قومی اسمبلی میں پڑا رہا ، بل کو سینیٹ سے کمیٹی میں بھیج کر روکا گیا جو کہ جمہوریت کا حسن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے بل 6 ترامیم کے ساتھ منظور ہوا، بل بنیادی طور پر ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے تھا جو معاہدے کر کے پھر جاتی ہیں،شہری انٹرنیٹ کیلئے اپنی ذاتی پراپرٹی نہیں دینا چاہتا تو یہ اسکا قانونی حق ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ بل کو لے کر میرے اور سیکرٹری آئی ٹی کے خلاف بلاوجہ میڈیا میں واویلا مچایا گیا، وزیراعظم سے کہا کہ بل کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرائی جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم اپنے خلاف لگائے گئے مالی الزامات پر قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتے ہیں، نجی پراپرٹیز سے متعلق کیٹگریز طے کی جائیں گی، نئے ٹیلی کام بل کا مقصد ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہے ۔

2026-07-06

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×