عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہیگی: معاون خصوصی کےپی

SerialKiller

عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہیگی

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی  صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔


جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھاکہ رات کے اندھیرے میں جیل سے بانی پی ٹی آئی کو دوسری بار اسپتال لایا گیا، رات کے اندھیرے میں قیدی کو منتقل کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے مؤقف ہے کہ عمران خان کی صحت پر فیملی بولے گی، بانی کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔


ان کا کہناتھاکہ  وکلا کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی پیروی کریں، ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز موجود ہیں عمل نہیں ہورہا۔


عمران خان رہائی فورس سے متعلق شفیع جان کا کہنا تھاکہ رہائی فورس ہر صورت بنے گی یہ فیصلہ ہوچکا ہے، رہائی فورس اسٹریٹ موومنٹ کے تناظر میں ہی بنائی جارہی ہے اس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہوں گے اور اس کی ممبر شپ رمضان کے بعد ہوگی۔


خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان پارٹی قیادت پر برس پڑیں اور کہا کہ پارٹی رہنما بغیر بتائے فیصلے کر رہے ہیں، محسن نقوی نے بہنوں کو بانی پی ٹی آئی کے علاج میں رکاوٹ قرار دیا ، اس کا جواب کیوں نہیں دیا گیا؟ بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ، بیرسٹر علی ظفر کہاں غائب ہیں؟ حامد خان سینیٹر بننے کے بعد نظر ہی نہیں آئے ، بیرسٹر گوہر پارٹی چیئرمین بن گئے ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیسز تک نہ لگوا سکے۔

2026-02-26

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×