پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

سلام آباد: حکومت نے  پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے اور  ہوم ڈلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جہاں  پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ  کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک و اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی کام مکمل ہے، شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا جب کہ پریمیم سروسز کے لیے پاسپورٹ پر ہونے والے اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنا ہو گی۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا اور آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو پاک آئی ڈی کے پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا۔ 

اس  موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ای پاسپورٹ پر مکمل منتقلی سے پاسپورٹ کے ضمن میں فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہو گا، بزنس پاسپورٹ پر  پالیسی کو ایف بی آر کی مشاورت سے جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ 

2026-06-19

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×