فوٹو: فائل
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اَپ گریڈیشن ناگزیر ہے۔ یورو-4 اور یورو-5 معیار کے ایندھن کی پیداوار پاکستان کے بین الاقوامی ماحولیاتی وعدوں کی تکمیل، فضائی آلودگی میں کمی اور عوام کو بہتر معیار کا ایندھن فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے اور مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لئےاصلاحات متعارف کرائی جائیں تاکہ شعبہ توانائی میں مسابقت، شفافیت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔
وزیراعظم نے براؤن فیلڈ ریفائینریز کے حوالے سے ترمیمی پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 کی ترویج کے لیے قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں روڈ شوز منعقد کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے براؤن فیلڈ ریفائینریز کے حوالےسے ریفائننگ پالیسی میں ترمیم کے حوالے سے وزیر پیٹرولیم اور ان کی ٹیم کے کام اور کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم کی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کو ملک میں آئل ریفائنریز کی اَپ گریڈیشن، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور پالیسی پر عمل درآمد کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ براؤن فیلڈ ریفائینریز کے حوالے سے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں کی گئی ترامیم کا مقصد ماحول دوست یورو-V کی مطابقت رکھنے والے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار کو یقینی بنانا، فرنس آئل اور کم معیار کی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی لانا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، احسن اقبال، متعلقہ وفاقی سیکریٹریز اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔










