پاکستان اور سعودیہ کے درمیان پورٹس اور موٹرویز کی تعمیر اور سرمایہ کاری بڑھانےکے متعدد معاہدے طے پاگئے

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانےکے متعدد معاہدے طے پاگئے، معاہدوں پر دستخط سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس میں کیےگئے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی اور جوائنٹ بزنس کونسل کی میزبانی میں پاک سعودیہ بزنس کونسل کا اجلاس ہوا، سابق نگراں وزیر گوہر  اعجاز، چیئرمین پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل فواد مختار  نے اجلاس کی صدارت کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان پورٹس اور موٹر ویز کی تعمیر و ترقی کے معاہدے ہوگئے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کے  ساتھ کراچی حیدر آباد موٹروےکی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ رئیل اسٹیٹ اور  معدنیات کی ترقی کے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے، سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمدالسعود نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفدکی قیادت چیئرمین پاک سعودی بزنس کونسل شہزادہ منصوربن السعود نے کی، وفاقی وزرا مصدق ملک، علی پرویز ملک اور مشیر نجکاری محمد علی نے اجلاس میں شرکت کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پربریفنگ دی گئی، پاکستان اور  سعودی عرب کے درمیان بزنس ٹو  بزنس میٹنگز کی گئیں، سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان حکومتی سطح پربھی میٹنگز ہوئیں۔

ذرائع نے بتایاکہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاور سیکٹر سمیت دیگر منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی گئی، سعودی سرمایہ کاروں کو ٹرانسمیشن لائنز  اور  اسمارٹ میٹرنگ کے شعبوں میں بریفنگ دی گئی، پیٹرولیم، معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسدالرحمٰان نے سعودی سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

2026-06-06

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×