فوٹو: فائل
ینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند پیر کے روز اسلام آباد پہنچ گئیں، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں ان کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق وفود کی سطح پر ملاقات میں دونوں وزرائےخارجہ نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ روابط کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے سالانہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد انیتا آنند کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کینیڈین وزیرخارجہ انیتاآنند کی اسلام آباد آمد پر خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان فعال سفارتکاری پریقین رکھتا ہے، پاکستان اور کینیڈا دوطرفہ تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کینیڈین وزیرخارجہ انیتا آنند نے کہا کہ پاکستانی میزبانی،پرتپاک استقبال پرشکریہ اداکرتی ہوں، پاکستان کےساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اورکینیڈا کو مشترکہ طور پر مزیدکام کرنےکی ضرورت ہے۔
انیتا آنند نے کہا کہ پاکستان اورکینیڈاعالمی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آج دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کی منتظر ہوں، کینیڈامیں تقریباً 3 لاکھ پاکستانی نژاد شہری آباد ہیں، زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔











