پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان مسترد کر دیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

  • اسلام آباد:  پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا
  • ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، افغانستان میں پاکستان کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں پر بھارت کا بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اپنی جائز کارروائیاں کی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو مسلسل دبانے میں مصروف ہے، جبکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلافسرگرم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بھی کر رہا ہے، بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

    https://x.com/ForeignOfficePk/status/2072233123438534721/photo/1

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے، اس لئے اس کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو عالمی سطح پر کوئی اہمیت نہیں دی جانی چاہیے۔

    طاہر اندرابی نے کہا کہ ایک ملک جو ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہو اس کی جانب سے بیان آنا مضحکہ خیز ہے۔

    ترجمان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ممکن اور ضروری اقدام اٹھاتا رہے گا۔


2026-07-01

امریکا نے چینی ہیومنائیڈ روبوٹس پر پابندی لگا دی، اے آئی ٹیکنالوجی نئی تجارتی جنگ کا مرکز بن گئی

امریکی فوج نے ایران کے حملے میں اردن میں ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہونے کی تردید کردی

ایران نے مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملے کو اسرائیل کا ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دے دیا

اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول

تھوڑی سی محنت پر سانس پھولنا، جسم میں چھپے کس مسئلے کی نشاندہی کر سکتا ہے؟

ایران کا کویت میں امریکی احمد الجابر ایئربیس پر ڈرون حملہ، اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×