پاکستان کی تیار کردہ فٹبال میدان کے بعد خلا تک پہنچ گئی، ناسا کا جدید فٹبال کیساتھ سائنسی تجربہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستانی مینوفیکچرڈ فیفا 2026 فٹبال اب میدان کے بعد اسپیس تک پہنچ گئی۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر فیفا ورلڈکپ کی جدید فٹبال کے ساتھ ایک سائنسی تجربہ کیا۔

یہ تجربہ اسٹیشن کے اندر خاص طور پر کپولا (Cupola) ماڈیول میں کیا گیا  جہاں فٹبال کو بغیر وزن کے ماحول میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔

خلابازوں نے ایڈیڈاز(ایک مشہور برانڈ) کی ڈیزائن کردہ ٹریونڈا (Trionda) بال کا استعمال کیا تاکہ یہ مطالعہ کیا جا سکے کہ فٹبال مائیکرو گریویٹی میں کیسے برتاؤ کرتا ہے۔

اس تجربے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ فٹبال کا بیلنس اور وزن کھیل کے دوران اس کی حرکت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔

ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل یہ تجربہ 2019 میں بھی کرچکے ہیں، تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ توازن میں فرق کس طرح فٹبال کی حرکت کو بدل سکتا ہے۔

ریونڈا کا مطلب کیا ہے؟ 

فیفا کے مطابق ٹریونڈا نام ایک ہسپانوی لفظ سے آیا ہے جس کا مطلب 'تین لہریں' ہیں جو 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ کپ کی عکاسی کرتی ہے۔

ایڈیڈاز کی تیار کردہ ٹریونڈا کو 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران استعمال کیا جارہا ہے۔

2026-06-22

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×