پاکستان کی سائنسی کامیابی، زمینی شورِآب میں لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے پاکستان میں پہلی بار ایک اہم سائنسی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایسے زمینی شوراب (Formation Water/Brine) میں لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جس کی مقدار دنیا کے معروف لیتھیم بردار جیوتھرمل شورابوں کے برابر بتائی جا رہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق یہ دریافت او جی ڈی سی کے پائلٹ جیوتھرمل پروگرام کے تحت ایک کامیابی سے آزمائے گئے بلند درجۂ حرارت کے جیوتھرمل کنویں سے حاصل ہونے والے فارمیشن واٹر کے جدید جیوکیمیائی تجزیے کے دوران سامنے آئی۔ 

او جی ڈی سی کے اعلیٰ حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں اس نوعیت کی یہ پہلی دریافت ہے۔اس دریافت کے بعد پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو جیوتھرمل شوراب کو لیتھیم کے ممکنہ ذریعہ کے طور پر تلاش کر رہے ہیں۔ 

لیتھیم وہ اہم معدنیات ہے جو عالمی سطح پر صاف توانائی کی جانب منتقلی میں بنیادی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ یہ برقی گاڑیوں کی بیٹریوں، بڑے پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام اور متعدد جدید ٹیکنالوجیز کا لازمی جزو ہے۔

2026-07-25

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا

آزادجموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا: چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر الیکشن: ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول

مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات، نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×