پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستان  نے سعودی عرب پرحوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرقِ وسطیٰ (یمن) کی صورتحال پرہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے خطاب میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

عثمان جدون کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتاہے، خطےمیں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات ، سفارتکاری اور  تحمل کا راستہ اختیار کریں۔

پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے مزید کہا کہ  یمن میں پائیدارامن جامع سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یمن میں سعودی اتحادی فورس کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب میزائل فائر کیے گئے تاہم ملکی فضائی دفاع نظام نے میزائل فضا میں تباہ کردیے۔

یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ائیرپورٹ پر فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ تھا اس کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

2026-07-14

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×