پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کے داخلے پر پابندی میں مزید توسیع

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کردیا جس کے تحت بھارت کے لیے پاکستان نے فضائی حدود  کی بندش میں 24 اگست تک توسیع کی ہے۔

نوٹم کے مطابق اس مدت  کے دوران بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے  لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز، آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں، بشمول فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کردی ہے جو 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی۔ 

واضح رہے کہ  پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔

2026-07-18

اے آئی ایجنٹ نے کئی کمپنیوں کو خود ہیک کرلیا، اوپن اے آئی کا اعتراف

شان مسعود ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

سعودی گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

اداکار فہد شیخ نے سید محمد احمد کا مذاق بنانے پر ان سے معافی مانگ لی

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×